بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور  ہائی کورٹ میں عمران خان کوپارٹی عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں5 رکنی بینچ  19 مئی کوسماعت کرےگا۔

درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 21 اکتوبر 2022 کو این اے 95 میانوالی سے نااہل کیا تھا، نااہل شخص کا سیاسی جماعت کا سربراہ ہونا خلاف قانون ہے لہٰذا انہیں پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا جائے۔

Back to top button