لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب 22 مئی کو مکمل ہڑتال ہوگی جبکہ دنیا کے تمام بڑے دارالحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔سرینگر میں گروپ 20کے مجوزہ اجلاس کے خلاف 22 مئی کو مکمل ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اس طرح کی بین الاقوامی تقریب کا انعقاد کرکے اپنے 5اگست 2019کے غیر قانونی اقدامات کو قانونی حیثیت دینا چاہتا ہے۔ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک متنازعہ علاقہ ہے اورگروپ 20کے ممالک کو بھارت سے تنازعہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے کہنا چاہیے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں گروپ 20کے اجلاس سے قبل مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔