کھیل
فاٹا نے پی سی بی انٹرریجن انڈر 16۔ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
فاٹا نے پی سی بی انٹرریجن انڈر 16۔ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں اس نے لاہور ریجن کو 29رنز سے شکست دیدی۔سعید اجمل اکیڈمی فیصل آباد میں کھیلے گئے اس فائنل میں لاہور نے ٹاس جیت کر فاٹا کو بیٹنگ دی جس نے مقررہ44 اوورز میں سات وکٹوں پر 216رنز بنائے۔اوپنر عثمان خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے چودہ چوکوں کی مدد سے 117رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ عباس آفریدی نے 34 رنز اسکور کیے۔لاہور کی طرف سے حسین ڈار نے تین وکٹیں حاصل کیں۔علی ستار اورتاج محمد نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔لاہور ریجن کی ٹیم42 اعشاریہ ایک اوورز میں 187رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔علیان سلمان نے 69رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ وقار آفریدی۔حضرت علی۔ رستم خان اور عثمان خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔