بلاول کو کلبھوشن اور کشمیر پر کیوں بات کرنے دی؟ ہندوتوا بریگیڈ اپنے ہی صحافی پر بل پڑا
بھارتی میڈیا کو بلاول بھٹو کے دو ٹوک جوابات پر بھارتی انتہا پسند تلملا کر اپنے ہی صحافی پر پل پڑے۔بی جے پی کا ہندوتوا بریگیڈ اپنے ہی صحافی راج دیپ سر دیسائی پر پل پڑا کہ بلاول کو کلبھوشن اور کشمیر کی بات کیوں کرنے دی، بلاول کے دوٹوک جواب کیوں سنے؟راج دیپ سر دیسائی نے جواب میں کہا کہ ہمیں بلاول سے سوال بھی کرنا چاہیے اور بلاول کا جواب سننا بھی چاہیے۔
ایک اور بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافی نہ دہشتگرد ہوتا ہے، نہ نیتا (سیاستدان) اور نہ فوجی، پاکستانی وزیر خارجہ کا انٹرویو کرنا جرم نہیں۔یاد رہے کہ بھارتی صحافی کو انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کل بھوشن جادھو بھارتی نیوی کمانڈر اور ریاستی ایکٹر تھا، وہ پاکستان میں کیا کر رہا تھا؟ اگر وہ بھارتی نہیں تو بھارتی حکومت اس کا دفاع کیوں کر رہی ہے؟بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بھارت میں جب بھی الیکشن ہوں، وہ دہشتگردی کے کسی واقعے کی آڑ میں پاکستان کو بدنام کرتا ہے۔