عمران خان آج پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت ختم کردینگے، چیف جسٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عسکری اداروں کے خلاف بیان پر درج مقدمے میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو آج ہی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں  عسکری اداروں کے خلاف بیان پر عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق عمران خان کی عدم حاضری پر برہم ہوگئے اور سوال کیا کہ کہاں ہیں درخواست گزار؟ عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ وہ نہیں آئے، ان کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ کہاں ہے استثنٰی کی درخواست؟ عدالتوں کا مذاق بنا رکھا ہے۔ چیف جسٹس عامرفاروق کا کہنا تھا کہ عدالتی وقت ختم ہونے تک عمران خان پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کردیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔

Exit mobile version