آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کافیصلہ

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف شرائط پر 20لاکھ دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے سپیشل سکیم لانچ کی جائے گی ،بجلی تقسیم کار کمپنیاں بجلی بلوں کی مد میں ٹیکس وصول کریں گی ،سالانہ ایک کروڑ آمدن والے دکانداروں پر ٹیکس کیلئے سپیشل سکیم تیار کی جارہی ہے ۔ ذرائع کاکہناہے کہ آئی ایم ایف نے 20لاکھ دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز دی ہے ۔

Exit mobile version