کچہ آپریشن کے دوران 3 ڈاکو ہلاک، 28 گرفتار

 رحیم یار خان کے کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 20 روز سے جاری ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے کچے میں پولیس کی جانب سے  ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس نے کچہ رجوانی میں داخل ہو کر ڈاکوؤں کا محاصرہ کر لیا ۔پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ پولیس کی پیش قدمی جاری ہے ۔

ڈی پی او رضوان عمر گوندل کاکہنا ہے کہ اشتہاری ڈاکوؤں کی گرفتاری یا سرنڈر کرنے تک پوری قوت سے آپریشن جاری رہے گا، آپریشن کے دوران اب تک 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 28 کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ۔ڈی پی او رحیم یار خان کے مطابق متعدد ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو تباہ کرکے پولیس کیمپ قائم کردیے گئے ہیں ۔

Exit mobile version