بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک میں ایک ساتھ انتخابات اور 4 اپریل کے فیصلے پر عمل درآمد کیس کی سماعت آج ہو گی

ملک میں ایک ساتھ انتخابات اور 4 اپریل کے فیصلے پر عمل درآمد کیس کی سماعت آج ہو گی ،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیسز کی سما عت کرے گا۔ 

4 اپریل کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بینچ نے بیک وقت انتخابات کیس میں حکومت کو 27 اپریل تک 21 ارب روپے فراہم کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس کی طبیعت کی خرابی کی بنیاد پر گزشتہ روز بینچ نمبر ایک کے سامنے مقدمات ڈی لسٹ کیے اور بعد میں نیا روسٹر جاری کیا ۔

نئے روسٹر کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال آج صبح ساڑھے گیارہ بجے تک چیمبر ورک کریں گے جس کے بعد چیف جسٹس عمر کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی اسپیشل بینچ کیسز کی سماعت کرے گا۔

اشتہار
Back to top button