بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس کل طلب کر لیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل بروز بدھ طلب کیا ہے جس میں تمام اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنما شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کل 12:30 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور اور آئندہ کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اتحادی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے، پنجاب میں الیکشن سے متعلق تاریخ پر بھی غور ہوگا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بھی سیاسی جماعتوں میں مشاورت کرنے کا کہا گیا تھا، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی اپنا موقف پریس کانفرنس میں بیان کر چکے ہیں۔اتحادی جماعتوں کے مشاورتی فیصلوں سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button