قومی
وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کےحوالے سے نواز شریف اور دیگر رہنماوں سے مشاورت کر لی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے تمام ارکان کو اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے رواں ہفتے ہی قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیے جانے کا امکان ہے۔