بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

جرمنی سے آئے شفیق مراد کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈائریکٹر انٹرنیشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی شفیق مراد کے حالیہ دورہ ءپاکستان کے دوران علم وادب کی خدمت میں پیش پیش ڈاکٹر محمد آصف مغل نے ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا ۔ جس میں پُرتکلف عشائیہ دیا گیا جس کے بعد محفل مشاعرہ کا آغاز ہوا ۔ مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر محمد آصف نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی کے فرائض محترم شفیق مراد اور مہمان اعزاز محترمہ ڈاکٹر لبنی آصف نے سرانجام دییے۔ اس موقع پر نامورشعراء کرام احمد طلال، آصف مصطفیٰ، مدیحہ علی، منتہیٰ فاطمہ، مناہل آصف ،فیضان حنیف اور دیگر افراد نے شرکت کی اور اپنا اپنا کلام سنایا ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد آصف نے بحیثیت ڈاکٹر سکندر آباد میانوالی میں اپنی خدمات سر انجام دیں ۔آپ نے حلقہ ارباب سخن میانوالی اور متعدد ادبی تنظیموں کے سر پرست کی حیثیت سے اردو ادب کی خدمات سر انجام دیں۔ علاوہ ازیں مختلف ادبی اور فلاحی تنظیموں سے وابستہ رہ کر فروغ علم و ادب کے لئے سر گرم عمل رہے ۔ اور شریف اکیڈمی کے ریجنل ڈایریکٹر کی حیثیت سے بھی متعددپروگرام منعقد کئے ۔ آپ نے حلقہ ارباب سخن میانوالی کی جانب سے شفیق مراد کو سالانہ ادبی ایوارڈ 2023 سے سرفراز کیا ۔علاوہ ازیں ڈاکٹر محمد آصف نے اپنا شعری مجموعہ ”اک تشنہ سمندر” پیش کیا۔ اس طرح یہ پر وقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

اشتہار
Back to top button