بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ہتھنی نور جہاں کی دیکھ بھال کےلیے محکمہ لائیو اسٹاک کی 7 رکنی ٹیم تعینات کردی ہے، ناصر حسین

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کے علاج کےلیے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔کراچی چڑیا گھر کے دورے کے دوران صوبائی وزیر نے کہا کہ بیمار ہتھنی نور جہاں کو دیکھنے آیا ہوں، جس کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر انتظامیہ نے ہتھنی کو آئی سی یو پیشنٹ قرار دیا ہے، ہتھنی کی دیکھ بھال کےلیے محکمہ لائیو اسٹاک کی 7 رکنی ٹیم تعینات کی ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عالمی تنظیم فور پاز کے ڈاکٹروں سے بھی دوبارہ آنے کی درخواست کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نور جہاں کے علاج کے لیے فنڈز کی کوئی کمی نہیں، ادویات یا کسی بھی چیز کی قلت نہیں، سابق ڈائریکٹر کو شکایت پر ہٹایا گیا تھا۔ناصر شاہ نے یہ بھی کہا کہ آصفہ بھٹو اور بختاور بی بی نے ہدایت کی ہے کہ ہتھنی کی دیکھ بحال کی جائے۔

اشتہار
Back to top button