بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی۔پی ٹی آئی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف 22بیورو کریٹس کوعہدوں سے نہ ہٹانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔ توہین عدالت کی درخواست فواد چوہدری نے دائر کی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سیاسی وابستگی رکھنے والے بیورو کریٹس کو ہٹانے کا حکم دے۔

اشتہار
Back to top button