علی امین گنڈاپور کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع

اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع کردی۔علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد کے گولڑہ تھانے میں اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم خان نے علی امین گنڈاپورکے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔

علی امین گنڈاپور کے دو روزہ جسمانی ریمانڈکے تفصیلی فیصلےکے مطابق علی امین گنڈا پور کا پہلے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہوا جو تفتیشی افسرکی نظرمیں ناکافی تھا، وقت کی کمی کے باعث تفتیشی افسر  پیمرا سے علی امین گنڈاپورکی ڈی وی ڈی حاصل نہیں کرسکے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی لیبارٹری سے وائس میچنگ کروانا ضروری ہے،  علی امین گنڈاپورکا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، تفتیشی افسرجامع تفتیش کے ساتھ اگلی سماعت پر حاضر ہوں۔

Exit mobile version