مولانا سلیم کھتری کے قتل میں ملوث 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

حساس ادارے نے اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا سلیم کھتری کے قتل میں ملوث 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نیوکراچی میں اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا سلیم کھتری کے قتل میں ملوث ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرکے گرفتار کیا گیا،  ٹارگٹ کلر اس کے علاوہ بھی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

Exit mobile version