بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

کمشنر سرگودھا کا خوشاب میں میٹرک امتحانی سنٹرز کا دورہ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی ، آر پی او شارق کمال صدیقی اور ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے میٹرک کے ہونے والے امتحانی سنٹرز گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکو ل اور گورنمنٹ ڈگری کالج (بوائز) کابھی دورہ کیا۔گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول میں سی ای او ایجوکیشن اشفاق احمد جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خوشاب امتیاز احمد سوبھی نے ڈویژنل کمشنر کو بریفنگ دی۔گورنمنٹ کالج امتحانی سنٹر میں لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے کالج انتظامیہ کو کمرے میں فوری لائٹ کاانتظام کرنے کی ہدایت کی۔

Back to top button