بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فرنچ فٹبال فیڈریشن کا افطار کیلئے مسلم کھلاڑیوں کو دوران میچ وقفہ نہ دینے کا فیصلہ

فرنچ فٹبال فیڈریشن کا افطار کیلئے مسلم کھلاڑیوں کو دوران میچ وقفہ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ دنوں انگلش پریمیئر لیگ میں روزے دار مسلمان فٹ بالرز کے لیے میچز میں افطار بریک کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس فیصلے کو کافی سراہا گیا تھا تاہم اب فرنچ فٹ بال فیڈریشن نے افطار کے لیے مسلم کھلاڑیوں کو دوران میچ وقفہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔فٹ بال فیڈریشن نے ریفریوں کو ہدایات دی ہیں کہ رمضان کے دوران مسلمان کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کی اجازت دینے کے لیے میچ نہ روکا جائے۔ خیال رہے کہ فرنچ فٹبال فیڈریشن کے تحت کلبز کی لیگ جاری ہے جس میں کئی مسلمان کھلاڑی بھی شریک ہیں۔

اشتہار
Back to top button