کھیل
میسی نے ارجنٹائن کی جانب سے گولوں کی سنچری مکمل کرلی
فٹبال کی عالمی چیمپئن ٹیم ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے ارجنٹائن کی جانب سے اپنے گولوں کی سنچری مکمل کرلی ہے،انہوں نے یہ اعزاز عالمی چیمپئن بننے کے بعد اپنے پہلے میچ میں کاراکائو کیخلاف حاصل کیا ، ارجنٹائن نے اس میچ میں کاراکائو کو سات صفر سے شکست دی، میچ کی خاص بات ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کی ہیٹ ٹرک بھی تھی یہ ان کے بین الاقوامی کیریئر کی ساتویں ہیٹ ٹرک تھی ، 35 سالہ میسی نے میچ کے 20ویں، 33ویں اور 37 ویں منٹ میں سکور کرتے ہوئے اپنی ہیٹ ٹرک کی، میچ میں ارجنٹائن کی جانب سے گونزالز، فرنینڈز، ڈی ماریہ اور مونٹیل نے بھی ایک ایک گول سکور کیا۔