واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال کے اعداد و شمار پیش کردیے۔ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 19 ہزار 700 جبکہ اخراج 20 ہزار کیوسک ہے۔
واپڈا اعداد و شمار کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 19 ہزار 900 اور اخراج 17 ہزار کیوسک ہے۔ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ میں پانی کی آمد 53 ہزار 600 جبکہ اخراج 9 ہزار کیوسک ہے۔
واپڈا اعداد و شمار کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد 16 ہزار 500 اور اخراج 9 ہزار کیوسک ہے۔ترجمان واپڈا کے مطابق نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 19 ہزار 500 کیوسک ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 8 لاکھ 17 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں آج 3 لاکھ 84 ہزار، منگلا میں 3 لاکھ 26 ہزار اور چشمہ میں ایک لاکھ 7 ہزار ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ موجود ہے۔