دوسرا ٹی ٹوئنٹی، جانسن کی سنچری ضائع، ڈی کوک کی سنچری نے جنوبی افریقہ کو فاتح بنا دیا
جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں کے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے، سنچورین میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ نے پہلے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں جانسن چارلس کی سنچری کی بدولت پانچ وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز سکور بنائے، جانسن چارلس نے 118، کائل میئرز نے 51 جبکہ روماریو شیفرڈ نے 41 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی، جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جانسین نے تین، ویان پارنل نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر کونٹن ڈی کوک کی سنچری کی بدولت 18.5 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ چار وکٹوں سے جیت لیا، ڈی کوک نے 100، رضا ہینڈرکس نے 68 رنز سکور کئے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، اوڈین سمتھ اور ریمور ریفر اور روومین پائول نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، کونٹن ڈی کوک کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔