بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا

 پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کا دوسرا میچ آج شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو پاکستانی مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا، قومی ٹیم شاداب خان کی زیرقیادت میدان میں اترے گی جبکہ افغانستان کو راشد خان لیڈ کریں گے۔یاد رہے کہ افغانستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں افغان ٹیم نے پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیلئے بھی پاکستان کی گیارہ رکنی حتمی الیون کا اعلان ٹاس سے قبل کردیا گیا ہے، اعلان کے مطابق پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ والے سکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی صائم ایوب، محمد حارث، طیب طاہر، شاداب خان( کپتان)، اعظم خان(وکٹ کیپر)، محمد نواز، عماد وسیم، نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللہ۔

اشتہار
Back to top button