بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے میزبان جنوبی افریقہ کی ٹیم کو تین وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی، بارش کے باعث میچ کو گیارہ گیارہ اوورز تک محدود کیا گیا تھا، جنوبی افریقہ کی ٹیم نے گیارہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 131 رنزبنائے

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ میلر 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیلڈن کوٹریل اور اوڈین سمتھ نے دو دو جبکہ عقیل حسین، الزاری جوزف اور روماریو شیفرڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 10.3 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ تین وکٹوں سے جیت لیا، کپتان روومین پاول 43 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، جنوبی افریقہ کی جانب سے سیساندا مگلا نے تین، بورجن فورٹین ، تبریز شمسی اور انریج نورٹیج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اشتہار
Back to top button