پنجاب حکومت کا پولیس وین پر حملہ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے پولیس وین پر حملے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایلیٹ فورس ٹیم اور گاڑی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان نے پی ایس ایل میچ سے واپس آنے والی پولیس وین پر حملہ کردیا تھا، پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس وین پر ڈنڈے برسائے اور شیشے توڑ دیئے،حملے کے دوران پولیس وین کی لائٹیں اور سکرین بھی توڑ دی گئی تھی۔

دوسری جانب لاہور پولیس نے زمان پارک سے گرفتار 3 طالب علموں کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔پولیس نے کم عمری کے باعث طلبہ کیخلاف کارروائی سے گریز کیا اور بچوں کو والدین کا سہارا بننے کی نصیحت کرتے ہوئے چھوڑ دیا۔والدین نے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے لاہور پولیس کے اقدام کو سراہا۔

Exit mobile version