پاکستان سپر لیگ ، لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میں ملتان سلطانز کو شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک سکور سے شکست دیکر کامیابی کے ساتھ اپنے اعزاز کا دفاع کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوںکے نقصان پر 200 رنز بنائے، عبداللہ شفیق نے آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 65 رنز کی اننگزکھیلی جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے صرف پندرہ گیندوں پر پانچ چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 44 رنز ناٹ آئوٹ بنائے

ملتان سلطانزکی جانب سے عثمان نے تین جبکہ خوشدل شاہ، احسان اللہ اور انور علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، ملتان سلطانز کی جانب سے ریلی روسو نے 52، محمد رضوان نے 34 خوشدل شاہ نے 25 اور عباس آفریدی نے چھ گیندوں پر سترہ رنز ناٹ آئوٹ بنائے، لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے چار، راشد خان نے دو جبکہ ڈیوڈ ویزے نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

Exit mobile version