قومی
پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج گرفتار
کراچی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری کراچی اور رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج کو گرفتار کر لیا۔پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق ارسلان تاج کو ان کی رہائش گاہ گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا۔دوسری جانب کراچی میں پولیس کی جانب سے فجر کے وقت رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تھا۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے راجا اظہر کی فیملی کو ہراساں کیا گیا ، کراچی پولیس کے چھاپے کے وقت ایم پی اے راجا اظہر گھر پر موجود نہیں تھے۔