بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہباز شریف کو وزیراعظم بنوایا ہے تو اس کے ساتھ کھڑے ہیں، آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران سے بات نہیں کریں گے، شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا ہے تو ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں آصف زداری کا کہنا تھاکہ الیکشن ہوئے تو ضرور حصہ لیں گے، ہم اتحادی ہیں جو فیصلہ اکثریت کا ہوگا اسے دیکھنا پڑے گا، وزیراعظم سے ملاقات میں الیکشن پر بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے فون پر پرویز الٰہی نے اپنا سیاسی کیرئیر داؤ پر لگا لیا، مفتاح اسماعیل کو ہٹانا مسلم لیگ ن کا اپنا فیصلہ تھا۔

سابق صدر کا کہنا تھاکہ عمران خان کو سیاستدان نہیں سمجھتا، ان سے بات نہیں کریں گے، زمان پارک میں ڈرامہ لگا ہوا ہے، شبلی فراز اورپولیس والے بستر کے نیچے دیکھتے تو عمران مل جاتا۔

ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کی واپسی ان کا اپنا مسئلہ ہے، نیب اور کاروبار ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

آصف زرداری کا کہنا تھاکہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں تو کھڑے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ میں دو قدم چلوں اور پھر پیچھے ہٹ جاؤں، شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا ہے تو ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اشتہار
Back to top button