بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان سپر لیگ،لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آج مدمقابل ہونگے

 پی ایس ایل سیزن 8 میں آج قذافی اسٹیڈیم میں لاہور کے قلندرز اور ملتان کے سلطانز مدمقابل ہوں گے، جیت قلندرز کو پلے آف میں لے جائے گی۔شائقین کرکٹ بھی کانٹے دار مقابلے کے لیے پرجوش ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ 8 پوائنٹس کے ساتھ ملتان سلطان دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز نے چھ میں سے چار میچ جیتے ہیں اور دو میں اسے شکست ہوئی ہے۔لاہور قلندرز نے افتتاحی میچ میں ملتان کو شکست دی تھی جبکہ اسے دوسری شکست کراچی کنگز کے ہاتھوں نیشنل اسٹیڈیم میں ہوئی تھی۔لاہور میں اس سال قلندرز نے تینوں میچ جیتے ہیں، ویک اینڈ پر اسٹیڈیم میں ہاؤس فل ہونے کی توقع ہے۔

اشتہار
Back to top button