قومی
آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، ملکی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ آرمی چیف کے علاوہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔