بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ، سونا بھی مہنگا ہو گیا

ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر  1.58 روپے اضافے کے بعد 261.50 روپے پر بند ہوا ہے۔انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 259.92 روپے پر بند ہوا تھا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 267 روپے ہے۔

ڈالر کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی آج اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے بڑھ کر  ایک لاکھ 94 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت257  روپے اضافے سے  ایک لاکھ 66 ہزار 666 روپے ہوگئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہوکر 1810 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید پڑھیے  پولٹری کے کاروبار سے وابستہ سپلائرز، پرچون فروشوں اور آڑھتیوں کی نمائندہ 3 بڑی تنظیموں کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل
Back to top button