اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے ترجمان اور حریت رہنما محمد عمیرنے کہا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان کشمیریوں کا خواب ،سوچ اور نظریہ ہے عوام سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے ،بھارتی مظالم کی مثال دور تک نظر نہیں آتی کشمیرکی آزادی کیلئے کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،بھارت کشمیر میں جارحیت ظلم وبربریت فوری بند کرئے ، نریندر مودی موجودہ صدی کا فرعون ظالم وجابر اور انسانیت کا دشمن ہے ، ظالم وجابر اور انسانیت کے دشمن کے خلاف عالمی قوتوں کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے ، ان خیالات کا اظہار حریت رہنما محمد عمیر نے سری نگر سے جاری بیان میں مطالبہ کیا کہ کشمیر میں اقوام متحدہ کا امن دستہ ، انسانی حقوق کی تنظیم اور مبصر وفد کو فوری بھیجا جائے ،کشمیر کے حالات بہت کشیدہ ہوچکے ہیں دیر ہوئی تو دنیا کا امن بھی محفوظ نہیں رہ سکے گا ،اقوام متحدہ اور اوآئی سی مظلوم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے تحفظ اور بھارتی دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات کریں ،دعوئوں اور باتوں کا وقت ختم اب عملی کام کا وقت ہے ۔