بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انٹر کالجیٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس چیمپین شپ برا ئے طلبا ء کی افتتاحی تقریب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ہائر ایجو کیشن ڈیپا رٹمنٹ پنجاب اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام گورنمنٹ گر یجویٹ کالج جوہر آباداور میلہ منڈی سپورٹس جمنیزیم میں انٹر کالجیٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس چیمپین شپ برا ئے طلبا ء کی افتتا حی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سپورٹس گالا کا افتتاح پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر امین نے کیا۔اس مو قع پر انہوں نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کھیلوں کو فروغ دینابہت ضروری ہے کھیلوں کے میدان آباد کر کے ہسپتا لوں کو ویران کیا جاسکتا ہے۔ہمارے طلباء کو کھیلوں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینا چاہیے۔انہوں نے بتا یا کہ اس سپورٹس گالا میں مقابلہ جات پہلے ڈسٹرکٹ، ڈویثرنل اورپھر صوبائی سطح پر کھیلے جائیں گے۔دیگر ممبران نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ انٹر کالجیٹ ڈسٹرکٹ سپو رٹس چیمپین شپ کا پروگرام ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ایک قابل تحسین اقدام ہے۔پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر امین نے میلہ منڈی جمنیزیم میں بیڈمنٹن کی سہولت دینے پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرکا شکریہ بھی اد اکیا۔

اشتہار
Back to top button