بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد ملک مشتاق الہی بنگی کی گریڈ 22 میں ترقی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کا ایک اور اعزاز ، فخر تھل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد ملک مشتاق الہی بنگی کی گریڈنمبر 22 میں ترقی ، عوامی سماجی حلقوں کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد جناب ملک مشتاق الہی بنگی کا آبائی گاؤں پیلو وینس تحصیل نور پور تھل ہے۔ فخرتھل ملک مشتاق الہی یہاں کی بنگی فیملی کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں۔ موصوف کی عظیم المرتبت شخصیت اوصاف حمیدہ کا مرقع ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے جناب ملک مشتاق الہی بنگی کو اعلی اصلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے ۔آپ ملنسار، پروقار ،خوش اخلاق ،خوش لباس اور بردبار ہونے کے ساتھ ساتھ معاملہ فہمی سے بھی متصف ہیں ۔ آپ تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپورتھل کے صدر کی حیثیت سے بھی وکلاء برادری کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ ان کی ان سروس پروموشن پر تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپورتھل کے سینئر وکلاء ملک محمد وارث جسرا، راجہ محمد اشرف حیات، ملک محمد اکرم جسرا، ملک مشتاق حسین بوڑانہ ، ملک محمدزمان کہاوڑ،ملک حمید اللہ جرا اور ملک محمد اسماعیل بگھور سمیت دیگر وکلاء اور نورپورتھل پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ ملک محمد حیات جوئیہ، چیئرمین سیٹھ ثمرسلطان ، ایم نوردین ،راجہ نورالہی عاطف ،ملک غلام جیلانی وڈھل اور علاقہ تھل کے دیگر عوامی سماجی حلقوں نے دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

مزید پڑھیے  مون سون بارشوں کاموسم ہے، تمام محکمے ڈینگی سرویلنس بہتر بنائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب
Back to top button