بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

دہشت گردی اور فرقہ واریت نے ہمارے معاشرے کو تباہ وبرباد کر دیا ہے، ڈاکٹر محمد ضیا الحق

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) عالمی شہرت یافتہ دانشور ڈاکٹر محمد ضیا الحق ڈائریکٹر جنرل آ ف اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد نے "پیغام پاکستان” کے موضوع پر ایک منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ‘پیغام پاکستان’ اسلامی جمہوریہ ء پاکستان کا بیانیہ ہے دہشت گردی اور فرقہ واریت نے ہمارے معاشرے کو تباہ وبرباد کر دیا ہے اس سلسلے میں ہماری پاک افواج اور پولیس نے بہت قربانیاں دیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کو 70 ہزار افراد کا جانی نقصان اور پچاس ارب ڈالر کا مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ لہذا ہم اپنی افواج اور پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کر تے ہیں جنہوں نے آ نے والی نسلوں اور پاکستان کی بقاء کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیم کے ذریعے منفی رویوں کو تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان دہشت گردی، فرقہ پرستی، اور عدم برداشت کا شکار ہے۔ ہم اس لیے پیغام پاکستان لے کر ایک قافلے کی صورت میں نکلے ہیں لہذا پاکستان کے استحکام کیلیے آپ کو بھی ہمارے قافلے میں شریکِ ہونا ہونا ہے اور پاکستان کو تمام درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر نا ہے ۔ نامور کالم نگارو نیشنل سیکیورٹی ایکسپرٹ اور سٹیم کی منیجنگ ڈائریکٹر تہمینہ اسلم رانجھا نے کہا کہ دنیا میں اسلام کے نام پر دو بڑی ریاستیں مدینہ منورہ اور پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح نے ایک اسلامی لیبارٹری قرار دیا۔ انہوں نے وکلا اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لوگوں سے کہا کہ آپ پڑھے لکھے طبقے سے تعلق رکھتے ہیں آپ اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی لا کر پیغام پاکستان کے قافلے میں شریکِ ہوں۔اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فیروز الدین نے وائلینٹ ایکسٹریزم، پاکستان کے بیانیے ،معا شرے کی مثبت تشکیل ودیگر مو ضوعات پر تقریر کی۔ ڈاکٹر ضیاء الحق ، ڈاکٹر تہمینہ اسلم رانجھا اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فیروز شاہ فاطمہ جناح ہال جوہرآباد نے بھی سیمینار سے خطاب کیا ۔ سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک امتیاز احمد مانگٹ ، وکلا ،پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران واہلکاران کے علاؤہ سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔

اشتہار
Back to top button