پنجاب کے مختلف اضلاع سے کالعدم تنظیم کے 9 دہشتگرد گرفتار

 کاؤنٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گرد گرفتارکرلیے ۔

سی ٹی ڈی پنجاب حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عفان ، کاشف ، جواد سعید، ثاقب الیاس، سبزعلی ، داؤد شاہ، احمد جان شامل ہیں ۔حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ ، دھماکہ خیز مواد ، ہینڈ گرینیڈ ، ڈیٹونیٹر ، اسلحہ ، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس ، حساس مواد پر مشتمل کتابیں برآمد کرلی گئیں ،  دہشت گردوں کے خلاف 10 مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ تفتیش جاری ہے ۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت 26 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ہوئی ، رواں ہفتے 564 کومبنگ آپریشنز میں 93 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں ۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

Exit mobile version