بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

نوشہرہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

نوشہرہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے  2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دو سے تین دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ مصری بانڈہ میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے، حملے میں آپریشن ٹیم کے جوان محفوظ رہے جبکہ سرکاری گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن ٹیم دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے پہنچی تو دہشت گردوں کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ اور فائرنگ کی گئی۔سی ٹی ڈی جوانوں کی فائرنگ سے ہلاک دہشت گردوں کی شناخت محمد ذیشان اور سلمان کے نام سے ہوئی جبکہ  دو سے تین دہشتگرد رات کی تاریکی میں فرار ہوئے۔ 

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ ، ہینڈ گرنیڈ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، دہشت گرد مردان اور چارسدہ میں متعدد سنگین دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ ہلاک دہشت گرد پولیس پرحملوں اور سینیئر میڈیکل ٹیکنیشن کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

اشتہار
Back to top button