کل جماعتی حریت کانفرنس کے محبوس رہنما عبدالصمد انقلابی شدید علیل،دعائوں کی اپیل

کل جماعتی حریت کانفرنس جموں کشمیر کے حریت پسند رہنما اور محبوس اور علیل عبدالصمد انقلابی کے ترجمان محمد عمیر نے کشمیری عوام سے کہا ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر ترین حریت پسند رہنما عبدالصمد انقلابی گزشتہ کئی دنوں سے اتر پردیش وارانسی سنٹرل جیل تنگ اور تاریک سنگل سیلنگ سیل (Dead Cell) سیل میں علیل ہیں اور وہ انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

محبوس اور علیل عبدالصمد انقلابی کے ترجمان نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں کشمیر ، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام بالخصوص عالم اسلام کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سینئرحریت رہنما محبوس اور علیل عبدالصمد انقلابی کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔انہوں نے آئمہ مساجد سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ نماز جمعہ کے اجتماعات میں رب کے حضور قائد تحریک محبوس اور علیل عبدالصمد انقلابی کو صحت کاملہ عطافرمانے کیلئے دعائوں کا اہتمام کریں.

عبدالصمد انقلابی کے ترجمان محمد عمیر نے کہا ہے کہ ترکی اور شام میں زلزلہ زدگان کے جان بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت کی دعا اور زخمیوں کیلیے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سئنئر ترین حریت پسند رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ محبوس اور علیل عبدالصمد کے ترجمان محمد عمیر نے رواں تحریک مزاحمت کے عظیم رہنما محمد مقبول بٹ اور کشمیر کے مایاناز سپوت محمد افضل گورو کو ان کی برسویوں پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محمد مقبول بٹ، شہید محمد افضل گورو اور دوسرے ہزاروں شہدائے کشمیر نے جس نصب العین کے حصول کیلئے اپنی جانوں کا نذانہ پیش کیا ہے اس کا تقاضا ہے کہ پوری قوم اس نصب العین کے تئیں اپنی بھرپور وابستگی اور استقامت کا مظاہرہ کرے۔

Exit mobile version