حادثات و جرائم
سی ٹی ڈی نے ملتان شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا
سی ٹی ڈی پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملتان شہر کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا۔ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے مطابق ملتان میں کارروائی کے دوران نامور کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا، دہشتگرد سے خود کش جیکٹ، پستول، میگزین اور کالعدم تنظیم کا جھنڈا برآمد کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگرد کی شناخت محمد حماد کے نام سے ہوئی جو ملتان میں بڑی دہشتگردی کی کارروائی کرنا چاہتا تھا،گرفتار دہشتگرد کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کی افتتاحی تقریب ملتان میں 13 فروری کو منعقد ہونی ہے جس میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز شریک ہوں گے۔