بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

اقوام متحدہ میں جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کا غیر رسمی اجلاس

اقوام متحدہ میں کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کے رابطہ گروپ نے ایک اجلاس کے دوران مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے اجتماعی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا

پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے ایک غیر رسمی اجلاس کا اہتمام کیا جس میں آذربائیجان، نائیجر، پاکستان، سعودی عرب اور ترکی شامل ہیں۔

پاکستانی مشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بڑے پیمانے پر جبر کے باوجود کشمیری حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی دلیرانہ جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں او آئی سی کے رکن ممالک کے سفیروں نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ورچوئل تقریب میں شرکت کی۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے سفرا میں سعودی سفیر عبدالعزیز الواسل، آذربائیجان کے سفیر یشر علیوف اور ترکی کے سفیر فریدون سینیرلی اوگلو نے شرکت کی۔

اشتہار
Back to top button