الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے مزید 31 حلقوں میں انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا ، ان حلقوں میں 19 مارچ کو انتخابات ہوں گے اور 8 فروری سے انتخابی عمل شروع ہو جائے گا۔
جمعہ کی شام جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے سوات ، دیر ، مالا کنڈ ، بونیر ، ایبٹ آباد ، صوابی ، ملتان ، پشاور ، کرک ، باجوڑ ، مہمند ، خیبر ، راول پنڈی ، گجرات ، حیدر آباد ، خوشاب ، میانوالی ،فیصل آباد ، لاہور ، خانیوال ، وہاڑی ، رحیم یار خان اور لیہ کے حلقوں بالترتیب این اے 19,20,28,30,34,40,42,44,61,70,87,93,96,107,109,135,150,152,158,164,165,177 اور این اے 187 شامل ہیں۔
10 سے 14 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے۔ ابتدائی فہرست 28 فروری کو شائع کر دی جائے گی ۔ 2 مارچ کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے 19 مارچ کو ان حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 33 حلقوں میں انتخابات کا اعلان کیا ہے اس طرح مجموعی طور پر 61 قومی اسمبلی کے حلقوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔