بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

سونے کی قیمت میں دوسرے روز 6500 روپے فی تولہ کا اضافہ

ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے باعث سونے کی قیمت بھی 2 دن میں ہزاروں روپے بڑھ گئی۔ڈالر میں اضافہ کے بعد سونے کی قیمت میں دوسرے روز 6500 روپے فی تولہ کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار روپے ہو گئی۔

سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 5574 روپے کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی فی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 79 ہزار 184 روپے ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر گھٹ کر 1936 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں قیمت مزید بڑھ گئی۔

اشتہار
Back to top button