بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فواد چوہدری کو دہشتگردوں کی طرح عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہےکہ فواد چوہدری کو ہتھکڑیوں میں جکڑ کر  اور  چہرہ ڈھانپ کر ایک دہشت گردکی طرح عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جس طرح فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہےکہ  امپورٹڈ حکومت اور  ریاست گراوٹ کی کن گہرائیوں میں  اتر چکی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری سے قبل اعظم سواتی اور شہباز گل سے بھی یہی سلوک روا  رکھا گیا، لوگوں کےذہنوں میں کوئی ‏ابہام باقی نہیں کہ ہم ایک بنانا ریپبلک بن چکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تو جنگل کا قانون رائج ہے جہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا اصول کار فرما ہے، دستور و قانون پوری طرح  آج کے فرعونوں کے محکوم ہیں۔

اشتہار
Back to top button