حادثات و جرائم
ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پٹرول پمپ کا کیشیئر قتل
فیصل آباد میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر کیشیئر کو قتل کردیا گیا۔افسوسناک واقع تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر کیشئر حق نواز کی جان لے لی۔
کیشیئر حق نواز کی واردات کے دوران ڈاکو سے مزاحمت کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، ڈاکو نقدی لوٹ کر کیبن سے باہر نکلنے لگا تو حق نواز نے اسے پکڑنے کی کوشش کی۔گولی لگنے کے باوجود کیشئر نے ڈاکو کو روکنے کی کوشش کی جس پر ڈاکو نے مزید فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔اطلاع ملتے ہیں پولیس کے موقع پر پہنچ نعش کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔