حادثات و جرائم
سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، پنجاب کے مختلف اضلاع سے 12 دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، فورس نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے 12 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گرودوں کی گرفتاری کے لئے پنجاب بھر میں 48 کومبینگ آپریشن کئے گئے، گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ ، باروردی مواد اور دیگر ممنوعہ سامان بر آمد کر لیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایک دہشت گرد کو لاہور مستی گیٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر دہشت گردوں کو روالپنڈی ، جہلم ، خوشاب اور مظفر گڑھ سے گرفتار کیا گیا ۔کومبنگ آپریشن کے دوران 414 افراد سے بائیو میٹرک تصدیق کیساتھ ساتھ پوچھ گچھ کی گئی، حراست میں لیے جانے والے افراد کے خلاف سی ٹی ڈی کے تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے، مبینہ دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔