پولیس فورس کی عزت و وقار کو بحال کرنے کیلئے ہمیں اپنا احتساب خود کرنا ہوگا ، آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق پولیس فورس کی جدید پیشہ وارانہ بہترین تربیت میری اولین ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ عوام میں پولیس فورس کی عزت و وقار کو بحال کرنے کیلئے ہ میں اپنا احتساب خودکرنا ہوگا ۔ عامر ذوالفقار خان نے کہاکہ مجھ سمیت پوری فورس کی تنخواہیں عوام کے ٹیکسوں سے آتی ہیں لہذا ہ میں بھی صیحح معنوں میں عوام کے خدمت گار اور محافظ کا کردارادا کرنا ہے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اپنے رویوں اور فرض شناسی سے عوام الناس کے دلوں کو جیتنا ہو گا ۔ عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ تمام ٹرینرز زیر تربیت اہلکاروں کو پیشہ ورانہ مہارتیں سکھانے کے ساتھ انکی کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ تربیت مکمل کرکے فیلڈ میں فراءض سر انجام دیتے ہوئے شہریوں کی خدمت اور حفاظت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں ۔

آئی جی پنجاب نے کہاکہ زیرتربیت افسران کے کھانے کیلئے 150 کی بجائے 250 روپے فی کس حکومت سے منظوری لی جائے گی جبکہ اسکے ساتھ ساتھ مزید وسائل اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالجز اور اداروں کا بجٹ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کے ذریعے تقسیم ہونا چاہیے تاکہ وسائل کا زیادہ بہتر اور موثر استعمال ممکن ہوسکے ۔ عامر ذوالفقار خان نے کہاکہ ٹریننگ کالجز میں تربیتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیاجائے اورپنجاب پولیس کے زیر انتظام تمام ٹریننگ کالجز اور یونٹس کے درمیان آئی جی کپ کے نام سے کرکٹ کا ٹورنامنٹ کروایا جائے ۔ آئی جی پنجاب نے یہ ہدایات پولیس ٹریننگ کالج سہالہ کے دورے کے دوران افسران و زیر تربیت اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے آج پولیس ٹریننگ سہالہ راولپنڈی کا دورہ کیا اور ٹریننگ امور سمیت کالج کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا ۔ کمانڈنٹ سہالہ کالج ڈی آئی جی اشفاق احمد خان نے کالج کی تاریخ اور پیشہ ورانہ امور بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سہالہ کالج سے سری لنکا، افریقہ، کینیا اور پولیس سمیت دیگر اداروں کے ایک لاکھ سے زائد افسر اور اہلکار تربیت لے چکے ہیں اور افسران واہلکاروں کو جدید پیشہ ورانہ تقاضوں کے مطابق بہترین ماحول میں تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔ بریفنگ کے بعدآئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے سہالہ کالج میں مختلف کلاس رومز، آئی ٹی لیب، سیمولیٹرز اور لائبریری سمیت دیگر برانچوں کا دورہ کیا اور زیر تربیت اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے تربیتی امور کی انسپکشن کی ۔ آئی جی پنجاب نے سہالہ کالج میں زیر تربیت افسران کی تربیتی مشقوں کیلئے نو تعمیر شدہ پارک اینڈ واکنگ ٹریک کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے سہالہ کالج میں سکول آف انویسٹی گیشن اور کیمپس میں ہاسٹل نمبر 17 کی عمارتوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھا جس کے بعد انہوں نے آڈیٹوریم میں زیر تربیت افسران اور ٹرینرز سے خطاب میں اہم ہدایات جاری کیں ۔

آئی جی پنجاب نے زیر تربیت اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے میں پولیس فورس کے احترام کو بحال کرنے کیلئے ہمیں اپنے فرائض بھرپور محنت ، ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ اداکرنا ہونگے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کی عزت نفس کا احترام کرتے ہوئے انہیں فوری انصاف فراہم کیا جائے اور بزرگ وخواتین شہریوں کے ساتھ ساتھ غریب اور بے سہارا لوگو ں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ مظلوم کے دل سے نکلی دعا اور بد دعا دونوں میں بے انتہا طاقت ہے لہذا ہ میں اپنے اختیار ات کو عوام الناس کی خدمت اور سہولت کیلئے تصرف میں لانا چاہئے ۔

اس موقع پرمختلف اہلکاروں نے اپنے مسائل آئی جی پنجاب کے سامنے پیش کئے جن کے ازالے کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے ۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ زیر تربیت اہلکاروں کی رہائش اور پیشہ ورانہ تربیت کیلئے خصوصی اقدامات جاری رکھے جائیں ۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ ذوالفقار حمید ، کمانڈنٹ سہالہ ڈی آئی جی اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی ٹریننگ کامران عادل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

Exit mobile version