اسٹیٹ بینک کا بینک سربراہان کو مساجد کے اکائونٹ کھولنے کیلئے خط

اسٹیٹ بینک نے بینک سربراہان کو مساجد کے اکاؤنٹ کھولنے کے حوالے سے خط لکھ دیا۔اسٹیٹ بینک نے اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے مساجد کے اکاؤنٹ نہ کھولنے پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہےکہ اکاؤنٹ نہ کھولنےکا رجحان مالیاتی شمولیت اور معیشت کو دستاویز کرنے میں رکاوٹ ہے۔اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ مساوی ماحول فراہم کریں اور ٹرسٹ سوسائٹیز اور ایسوسی ایشنز وغیرہ کے بینک اکاؤنٹ کھولیں۔

اسٹیٹ بینک نے  بینک سربراہان کو کہا ہےکہ غیر سرکاری، بغیر منافع کام کرنے والے اور چیرٹیز کے اکاؤنٹ کھولیں جب کہ  ساتھ ہی غیر رجسٹرڈ مساجد کو رجسٹر ہونے کا بھی مشورہ دیں۔

Exit mobile version