قومی
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر لطیف آفریدی قاتلے حملے میں جاں بحق
پشاور میں سینئر وکیل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں قتل کردیے گئے۔لطیف آفریدی پر پشاور میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے قریبی ہسپتال ایل آر ایچ منتقل کیا گیا تھا جہاں ترجمان ایل آر ایچ محمد عاصم نے تصدیق کی کہ سینئر وکیل کا ہسپتال میں دوران علاج انتقال ہوگیا۔
سنیئر وکیل لطیف آفریدی پر پشاور ہائی کورٹ کے سامنے قاتلانہ حملہ کیا گیا، پشار پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائی کورٹ کے سامنے پیش آیا۔پولیس نے سینئر وکیل پر حملہ کرنے والے مبینہ ملزم کو فوری طور پر جائے وقوع سے گرفتار کرلیا۔