اے این ایف کی کارروائی، منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے ملک کے مختلف شہروں سے بیرون ملک پارسلز کے ذریعےمنشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، دو ملزم گرفتار کرلیے گئے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف شہروں سے منشیات پارسلز کے ذریعے آسٹریلیا،لندن بھجوائی جانی تھی ، یہ کارروائیاں کراچی اسلام آباد اور مریدکے کے نجی کوریئرآفسز میں کی گئی ، اے این ایف نے پارسلز سے ساڑھے تین کلوگرام آئس و ہیروئن برآمد کرلی ۔
کراچی کے نجی کوریئر آفس سے غباروں میں چھپی 2 کلو 560گرام آئس برآمد کر لی گئی جبکہ اسلام آباد میں نجی کوریئر آفس میں پارسل سے 723 گرام آئس برآمد کی گئی ۔ترجمان کے مطابق جہلم دینہ میں نجی کوریئر آفس میں پارسل سے 390 گرام ہیروئین برآمد ہوئی جبکہ ایک اور کارراوئی میں مریدکے کے قریب ٹرک سے 56 کلو 400 گرام چرس اور 26 کلو 400 گرام افیون برآمد کی گئی ہے ۔ترجمان کے مطابق اے این ایف نے کارروائی میں دو ملزم گرفتار کرلیے۔