حادثات و جرائم
لکی مروت میں تھانہ اور پولیس موبائل پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل شہید
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ ورگاڑہ اور پولیس موبائل پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ڈویژن بنوں کے ضلع لکی مروت میں جمعہ کی صبح (آج ) تھانہ ورگاڑہ اور پولیس موبائل پر نامعلوم مسلح افراد نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس پر تھانے میں تعینات پولیس اہلکاروں نے جوابی حملہ کیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک کانسٹیبل سمیع اللہ شہید جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او حبیب اللہ زخمی ہوگیا۔