بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس وین پر دستی بم حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس وین پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر موسیٰ زئی قریب فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے، کوئیک رسپانس فورس فوری طور پر موقع پر پہنچی جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آور جنگل کی طرف فرار ہو گئے ہیں جن کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔

اشتہار
Back to top button