بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پولیس نے سال 2022میں کل 3964 مقدمات درج کیے

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسد الرحمان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی زیر قیادت خوشاب پولیس نے سال 2022میں کل 3964 مقدمات درج کیے ،جن میں قتل کے58،اقدام قتل100، ضرر151، کار سرکار میں مزاحمت13، اغواء،زناء،زنا بالجبر،مہلک حادثات، غیرمہلک حادثات اور بد فعلی کے729، ڈکیتی01، سرقہ بالجبر36 اور نقب زنی کے 130 مقدمات شامل ہیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے358مقدمات درج کرکے 182 کلو چرس اور 5196 لیٹر شراب برآمد کی۔ جبکہ اسلحہ کے بھی 630 مقدمات درج کرکے ناجائز اسلحہ پسٹل 385 ،رائفل245 برآمد ،517 مجرمان اشتہاری اور 354 عدالتی مفرور بھی گرفتارکئے گئے،اس کے علاوہ 23 ڈکیت/چور گینگ کے خلاف کامیاب کاروئی کرتے ہوئے خوشاب پولیس نے 05 کروڑ 96 لاکھ روپے کل مالیت مال مسروقہ برآمد کیا۔ جبکہ قتل کے 58 مقدمات درج ہوئے جن میں سے 55 مقدمات یکسو کر لیے گئے ہیں اسی طرح سال 2022 میں 02 بلائنڈ مرڈر ہوئے جو دونوں ٹریس کر لیے گئے۔ سال 2022 میں 143انسدادی کاروائیاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔ ڈی پی او خوشاب کا کہنا ہے کہ عامر ذوالفقار آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق اظہر اکرم آر پی او سرگودھا کی ہدایات کی روشنی میں ضلع کوکرائم سے پاک کرنے کےلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Back to top button